منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم کے پاس اختیار جب چاہیں الیکشن کروا دیں، قبل ازوقت انتخابات سے قیامت نہیں آجائیگی، شیخ رشید نے بھی مڈٹرم الیکشن کی حمایت کر دی، چیف جسٹس اور نواز شریف کے حوالے سےکیا بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے یہ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، الیکشن جلد ہونے سے قیامت نہیں آ جائے گی، وزیراعظم کو اختیار ہے کہ وہ جب چاہے الیکشن کروائیں، وزارت کبھی میری کمزوری نہیں رہی، خواہش رہی ہے، شہباز شریف این آر او کیلئے مرے جا رہے ہیں، نواز شریف نے بھی ڈیل نہ ہونے پر

خاموشی توڑ دی ہے،عدلیہ آئین کی حکمرانی کیلئے کھڑی ہے، عوام چیف جسٹس کی طرف دیکھتے ہیں۔ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے پلاننگ پر زور دیا ہے اس سے قبل صرف پرچیز ہی تھی،17تاریخ کو پالیسی کو بنا کر ٹریفک کو بہتر کیا جائے گا، دو مال گاڑیاں رواں ماہ شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مال گاڑیوں پر کنٹینرز لانے اور لے کر جانے کی سہولت ہو گی، رحمان بابا ایکسپریس کا کرایہ 1350روپے ہو گا، کوشش ہے چین کے ساتھ مل کر ایم ایل ون کو آگے لے کر چلیں، لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ایک اور ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے مزدور اور ریلوے کے افسر محنت کر رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ وزیراعظم ان کا ایک گریڈ بڑھا دیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اعظم سواتی نے چھوٹے مسئلے پر استعفیٰ دیا ان کو سراہنا چاہیے،زلفی بخاری کیس کا فیصلہ نہیں ہوا، پاک فوج حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک فوج ملک کی معیشت کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے، عدلیہ آئین کی حکمرانی کیلئے کھڑی ہے، عوام چیف جسٹس کی طرف دیکھتے ہیں، اجمل قصاب کا پتہ نواز شریف نے بتایا تھا، پاک فوج ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، الیکشن جلد ہونے سے قیامت نہیں آ جائے گی، وزارت کبھی میری کمزوری نہیں رہی، خواہش رہی ہے، وزیراعظم کو اختیار ہے کہ وہ جب چاہے الیکشن کروائیں، شہباز شریف این آر او کیلئے مرے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بھی ڈیل نہ ہونے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…