ممبئی(این این آئی) بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکارکپل شرما اپنی گرل فرینڈ گینی چھاتراتھ کے ساتھ12 دسمبرکو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں اوراسی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے انہوں نے تمام لوگوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔ کپل کے چاہنے والوں نے بھی انہیں ڈھیروں مبارکبادوں سے نوازتے ہوئے ان کے نئے شو اور نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔