ممبئی (این این آئی)گزشتہ ماہ 24 نومبر کو خبر سامنے آئی کہ کیٹ شرما نے سبھاش گھائے کے خلاف درج کرائی گئی شکایت واپس لے لی۔اداکارہ نے شکایت واپس لینے کا سبب بتاتے ہوئے کہا کہ ان پر اپنی بیمار والدہ اور خاندان کی ذمہ داری ہے، تاہم جب سے انہوں نے سبھاش گھائے پر الزام عائد کیا ہے اس کے بعد سے ان کی والدہ خاصی پریشان ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے خاندان اور اپنی بیمار والدہ کا خیال رکھنا ہے، ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ اس پر انصاف حاصل کرنے کے لیے ادھر سے
اْدھر پھر سکیں۔اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کیٹ شرما کی جانب سے شکایت کی درخواست واپس لیے جانے کے بعد پولیس نے سبھاش گھائے کے خلاف ہراساں کا مقدمہ ختم کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔پولیس نے فلم ساز کے خلاف مقدمہ ختم کرتے ہوئے انہیں کلین چٹ دے دی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے سبھاش گھائے کے خلاف اداکارہ کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ہر طرح کی تفتیش بند کردی گئی۔رواں برس یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت میں کسی شخص کو ہراساں کرنے کے الزامات سے پولیس نے بری کیا۔