پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

لڑکی کو ہراساں کرنے پر بولی وڈ گلوکار میکا سنگھ گرفتار

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)معروف بولی وڈ گلوکار میکا سنگھ کو مبینہ طور پر نابالغ لڑکی کو ہراساں کرنے پر متحدہ عرب امارات میں گرفتار کرلیا گیا۔ دبئی انتظامیہ نے اس وقت بولی وڈ گلوکار کو گرفتار کیا جب ایک غیر ملکی لڑکی کی جانب سے گلوکار پر مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی شکایت کی گئی۔

میکا سنگھ دبئی میں مصالحہ ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے۔مختلف رپورٹس کے مطابق گلوکار پر برازیل سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی کو نازیبا تصاویر بھیجنے کا الزام ہے اور انہیں ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا اور اب وہ دبئی پولیس کی قید میں ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب میکا سنگھ کو اس طرح کے حالات کا سامنا ہوا ہو۔اس سے قبل 2016 میں بھی ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل نے میکا سنگھ پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا جس پر گلوکار نے جوابی بھتے کے مطالبے کا الزام اس ماڈل پر عائد کردیا تھا۔اس سے قبل 2015 میں ایک ڈاکٹر کو کنسرٹ کے دوران تھپڑ مارنے پر بھی میکا سنگھ کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔چند سال قبل میکا سنگھ کو ممبئی ائیرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب ان کے پاس مقررہ حد سے زیادہ بھارتی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔خیال رہے کہ میکا سنگھ بولی وڈ کے چند مقبول ترین گلوکارون میں سے ایک ہیں جو متعدد ہٹ گانے گا چکے ہیں جبکہ حال ہی میں فلم سمبا کیلئے ان کا گانا آنکھ مارے سامنے آیا جو مقبول بھی ہوا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…