منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے 30مئی تک تمام جلسے منسوخ کرنے کااعلان کردیا

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے 30 مئی تک پی ٹی آئی کے تمام جلسے منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت پر بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا تاثر غلط ہے۔ تحریک انصاف کے رابطہ عوام مہم سے مخالفین نے یہ تاثر لے لیا کہ عمران خان اپنے پارٹی امیدواروںکے لئے بلدیاتی الیکشن کی مہم چلارہے ہیں۔ مخالفین کے پروپیگنڈے کے بعد تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر تمام جلسے منسوخ کردیئے۔پشاورپریس کلب مےں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات مشتاق غنی نے کہا کہ کوئی حکومتی عہدیدار رکن اسمبلی یاوزیرانتخابی جلسے میں شرکت اورخطاب نہیں کریںگے،انتخابات تک کسی بھی نئی سکیم کااعلان حکومت کی جانب سے نہیں کیاجائیگا،انہوںنے الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا ہے تاہم میں نے کسی جلسے میں شرکت نہیں کی۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اراکین جلسوں اورریلیوں میں مسلسل شرکت کررہے ہیں ۔انہوں نے صوبے کی ترقی کےلئے دوسالوں میں کئی اقدامات اٹھائے ہیں ،کرپشن جوایک لعنت ہے اور کرپشن کی وجہ سے ہمارا صوبہ بدنام ہوا تھا ہم نے تمام اداروں سے کرپشن کاخاتمہ یقینی بنایا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر نئی سکمیں شروع نہیں کررہے ہیں تاہم بعض سکیمون کی منظوری کئی ماہ پہلے ہوچکی ہے انہوںنے کہا کہ سرکاری محکموں میں ایک فائل وزیراعلی تک پہنچے میں کئی مہینے لگتے ہیں اورکئی سیکرٹریز سے گرزنے کی وجہ سے وقت لگتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ صوبے میں جہاں کہیں بھی سرکاری افسران کام نہیں کرتے انہےں صوبہ بدرکیاجائیگا،۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ بہترہوتا کہ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہوتے تاہم اب یہ کام مشکل ہوگیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…