دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ کمانے والی واحد اداکارہ

6  دسمبر‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)مشہور ادارے فوربز کی جانب سے بھارت کی 100 سیلبرٹی کی فہرست ترتیب دی گئی ہے، جس کے ٹاپ فائیو میں اپنی جگہ بنانے والی دپیکا پڈوکون واحد اداکارہ ہیں۔اس فہرست میں گذشتہ سال اکتوبر سے رواں سال ستمبر تک ان ستاروں کی فلموں اور انٹرٹینمنٹ سمیت متعلقہ شعبوں میں کمائی

کو بنیاد بنایا گیا ہے۔اس فہرست پر سلمان خان ایک مرتبہ پھر سب سے اوپر رہے، جو گزشتہ کئی سالوں سے ٹاپ پر اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں۔52 سالہ سلمان خان اپنی فلموں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’ریس 3‘ کی کمائی کے ساتھ اس لسٹ میں سب سے اوپر رہے، اس کے علاوہ ان کے اشتہارات، ٹی وی شوز کی وجہ سے بھی ان کا نام سب سے مقبول رہا، سلمان خان نے 253 کروڑ بھارتی روپے کی کمائی کے ساتھ اپنی جگہ لسٹ میں نمبر ون پر بنائی۔مقبول بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے 228 کروڑ بھارت روپے کماکر اس فہرست میں دوسری جگہ حاصل کی۔اکشے کمار نے گزشتہ سال اکتوبر سے رواں سال ستمبر تک 185 کروڑ بھارتی روپے کمائے، جس کے ساتھ وہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آئے۔بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون وہ واحد خاتون ہیں جو فوربز کی ٹاپ ٹین لسٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں، ان کی فلم پدماوت اور دیگر اشتہارات کی کمائی کو مدنظر رکھا جائے تو اداکارہ نے 113 کروڑ بھارتی روپے کماکر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 101 کروڑ بھارتی روپے کما کر ٹاپ فائیو کی فہرست میں اپنی جگہ بنالی۔مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان کا نام اس فہرست میں چھٹے نمبر پر رہا جنہوں نے 97 کروڑ بھارتی روپے حاصل کیے تھے۔امیتابھ بچن نے گزشتہ سال سے اب تک 96 کروڑ بھارتی روپے کمائے، جو اس سال فوربز کی ٹاپ ٹین لسٹ میں ساتویں نمبر پر آئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…