پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان اور دپیکا امیر ترین شخصیات میں سرفہرست

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھارت کے انٹرٹینمنٹ کے شعبے کی 100 امیر ترین شخصیات میں پہلے جب کہ دپیکا پڈوکون چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔امریکی جریدے فوربز نے انٹرٹنمنٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی بھارت کی ٹاپ 100 امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، فہرست کے مطابق سلمان خان 253 کروڑ 25 لاکھ کمائی کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

انہوں نے یکم اکتوبر 2017 سے 30 ستمبر 2018 تک ایک سال کے دوران فلم ’ریس3‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور بگ باس میں بطور میزبان شرکت کرکے یہ رقم کمائی۔فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ہیں ویرات کوہلی نے ایک سال کے دوران 228 کروڑ 9 لاکھ روپے کمائے۔بھارت کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ایکشن ہیرو اکشے کمار براجمان ہیں انہوں نے ایک سال کے دوران 185 کروڑ کی کمائی کی۔حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون آمدنی کے لحاظ سے فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں انہوں نے رواں سال 112 کروڑ 8 لاکھ روپے کمائے۔ دپیکا پڈوکون ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والی واحد اداکارہ ہیں۔بھارتی کرکٹر مہیندرا سنگھ دھونی101 کروڑ 77 لاکھ آمدنی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 97 کروڑ 50 لاکھ آمدنی کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی رواں سال فوربز کی ٹاپ 10 فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ فہرست میں 96 کروڑ 17 لاکھ آمدنی کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ آمدنی کے لحاظ سے اپنی اہلیہ دپیکا سے پیچھے رہ گئے وہ فہرست میں 84 کروڑ سات لاکھ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر 80 کروڑ کے ساتھ نویں پر ہیں۔اداکار اجے دیوگن 74 کروڑ 50 لاکھ کے ساتھ دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی یکم اکتوبر 2017 سے لے کر 30 ستمبر 2018 تک کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی یہی وجہ ہے کہ گزشتہ برس فوربز کی فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان رواں سال 56 کروڑ کمائی کے ساتھ فہرست میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ رواں سال ان کی آمدنی میں 33 فیصد کمی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…