جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے پاکستان کی معاشی ترقی ناگزیر ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوزڈیسک)دفاع کوناقابل تسخیر بنانے کے بعد مملکت خداداد پاکستان کی معاشی ترقی ناگزیر ہے اور اس سلسلہ میں توانائی بحران کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ یہ بات ملک کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 1971 کے بعد جب پاکستان دو لخت ہوا تواس قسم کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ خدا نخواستہ باقی پاکستان بھی بہت جلد ٹوٹ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اس صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا فیصلہ کیا اور ہم نے قومی جذبے کے تحت کام کرتے ہوئے صرف چند سالوں میں (1974) ایٹمی قوت حاصل کر لی جس کے ذریعے نہ صرف وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا گیا بلکہ اس کی وجہ سے آج تک کوئی بھی شخص پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکا۔ انہوں نے کہا کہ اب ایٹمی پاکستان کا قصہ پرانا ہو چکا ۔ اب پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے توانائی بحران کا خاتمہ ناگزیر ہے مگر بد قسمتی سے قومی خزانہ بجلی کے منصوبوں پر خر چ کرنے کی بجائے 70 ارب روپے کے میٹروبس جیسے منصوبے کی عیاشی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہمیں سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے قوم ایسی عیاشیوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے ایک جماعت کو اسلام نہیں اسلام آباد زیادہ عزیز ہے ۔ انہوں نے سیاستدانوں سے کہا کہ وہ جلسے جلوس چھوڑیں اور عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کریں۔ انہوں ے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے منصوبوں کی تعریف کی اور کہا کہ سیلانی لوگوں کو کھانا کھلانے کے ساتھ ساتھ زراعت پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ ا س سلسلہ میں نوجوانوں کو وظائف دے کر جدید زرعی تعلیم کیلئے چین بھیجا جا رہا ہے۔ فیصل آباد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیلانی ٹرسٹ فیصل آباد میں ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے ایک سو کمپیوٹر ز پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیب بنا رہا ہے اس طرح یہاں ایک جدید آڈیٹوریم کی تعمیر بھی جلد شروع کی جا رہی ہے جبکہ کمپیوٹر لیب آئندہ 3 ماہ تک کام شروع کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس لیب کو مسلسل چلانے کیلئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب 28 مئی کو یوم تکبیر منانے کی بجائے قومی ترقی کیلئے سوچا جائے۔ انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ سے فیصل آباد سمیت ملک بھر کی صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بجلی ہوگی تو ملک ترقی کرے گا اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لیڈرشپ کا امتحان ہے ۔ ان حالات میں قوم کا ایک ایک پیسہ بجلی کے منصوبوں پر لگنا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ میں اب اس حکومت کو کوئی مشورہ نہیں دونگا کیونکہ پہلے بھی میرا کوئی مشورہ نہیں مانا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو نے میرا مشورہ مان کر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا تھا۔ انہوں نے ہماری کوششوں سے بڑھ کر اپنی جان کی قربانی دی جس کیلئے ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ چین توانائی کے منصوبوں کیلئے پاکستان کی مدد کر رہا ہے ۔ توقع ہے کہ ان کی طرف سے اس سلسلہ میں کوئی کمی نہیں ہوگی مگر خدشہ ہے کہ ہم اس سلسلہ میں اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے ان منصوبوں کو بروقت مکمل نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لوڈشیڈنگ کے خلاف مینارپاکستان پر احتجاج کرتے تھے مگر اب خود ان کے دور میں آٹھ آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کو کوئی مشورہ نہیں دونگا۔ اگر وہ کام لینا چاہتے ہیں تو کوئی منصوبہ سپرد کریں ۔ ایٹمی قوت کی طرف اس کو بھی مکمل کرکے دکھاو ¿نگا۔ انہوں نے لاہور میں قائم کئے جانے والے 300 بستروں کے ہسپتال کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ ہسپتال غریبوں کیلئے ہے اس لئے اس کی تکمیل کیلئے ہر شخص کو اپنی استعداد کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیئے۔ اس سے قبل سیلانی ٹرسٹ کے چیئرمین مولا نا بشیر احمد فاروقی نے ٹرسٹ کے جاری منصوبوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ روزانہ تقریباً 1 لاکھ افراد کو مفت کھانا کھلایا جا رہا ہے جبکہ 10 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دے کر ملک کیلئے ماہانہ 1 ارب ڈالر کمانے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں فیصل آباد میں قائم کی جانے والی کمپیوٹر لیب کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ خدمت خلق کے کاموں میں حصہ لینا ہر مسلمان کا فرض ہے اور انکا ٹرسٹ اب تک 3 ارب روپے کی خیرات خرچ کر رہا ہے اس موقع پر سیلانی کے مختلف منصوبوں کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور مولانا بشیر احمد فاروقی کے فیصل آباد چیمبر آنے کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں ڈاکٹر قدیر کے حوالے سے آج اپنے میٹلرجی انجینئر ہونے پر فخر محسوس ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی اسلامی مملکت ہے اور جب بھی عالم اسلام کے حوالے سے کوئی بات ہوگی پاکستان ہی اس کو لیڈ کرے گا۔ انہوں نے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنانے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے سپہ سالارکی راہنمائی میں پاکستان نے معیشت اور دفاع دونوں شعبوں میں زبردست ترقی کی۔ انہوں نے بشیر احمد فاروقی کے سیلانی ٹرسٹ کو ایک خواب قرار دیا جنہوں نے اس ناممکن کام کو ممکن بنایا اور اب یہ ٹرسٹ روزانہ 1 لاکھ افراد کو مفت کھانا کھلارہا ہے۔ بعد میں چیمبر کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو چیمبر کی خصوصی شیلڈ پیش کی جبکہ سینئر نائب صدر ندیم اللہ والا نے انہیں چیمبر کی پن لگائی۔ آخر میں مولانا بشیر احمد فاروقی ے دعا کرائی ۔ اس تقریب میں نائب صدر ایوان انعام افضل خان ، رانا اکرام اللہ ، سکندر اعظم سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…