اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

راکھی ساونت31 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گی

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) راکھی ساونت سوشل میڈیا اسٹار دیپک کلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں تاہم میڈیا میں ان دنوں یہ بحث جاری ہے کہ کیاراکھی ساونت کی شادی میں اداکارہ ماہرہ اورفواد خان بھی شرکت کریں گے۔بالی ووڈ میں ان دنوں شادی سیزن منایاجارہا ہے پہلے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھے، پھر پریانکا چوپڑا پیا دیس سدھاریں اور اب کپل شرما

اور راکھی ساونت کی باری ہے۔ راکھی ساونت متنازع سوشل میڈیا اسٹار دیپک کلال کے ساتھ 31 دسمبر کو لاس اینجلس میں شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے اپنی شادی میں شاہ رخ خان اورکرن جوہر سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز کو مدعو کیاہے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے شادی میں پاکستان سے بھی مہمان بلائے ہیں۔پاکستان کے متنازع سوشل میڈیااسٹار ناصر خان جان نے چند روز قبل ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے تصدیق کی تھی راکھی ساونت نے انہیں اپنی شادی میں نہ صرف مدعو کیا ہے بلکہ شادی میں شرکت کے لیے ہوائی جہاز کے ٹکٹس بھی بھجوائے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا راکھی کی شادی میں پاکستان کے بڑے اسٹارز بھی شرکت کریں گے جن میں فواد خان اورماہرہ خان بھی شامل ہیں۔راکھی ساونت نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا پاکستان سے پیغام آیا ہے تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ اپنی شادی میں انہوں نے پاکستانی سپر اسٹار فواد اورماہرہ خان کو بھی مدعو کیا ہے اور کیا واقعی وہ دونوں راکھی ساونت کی شادی میں شرکت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…