جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

روپے کی قدر میں تاریخی بے قدری ! عمران خان نے اسد عمر کیخلاف سخت ترین ایکشن لے لیا ،ن لیگ دور میں تعینات گورنر سٹیٹ بینک بھی نشانے پر

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روپے کی بے توقیری،وزیر اعظم اور وزیر خزانہ میں  اختلافات شدت اختیار کرگئے ۔امریکی ٹی وی بلوم برگ کاانکشاف،تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسد عمر و سٹیٹ بینک کے اختیارات محدود کر تے ہوئے 3 رکنی کمیٹی بنا دی جو روپے کی قدر کو برقرار رکھنے میں سٹیٹ بینک کی مدد کرے گی ۔نوازدور حکومت میں گورنر سٹیٹ بینک مقرر کئے گئے طارق باجوہ پربھی تلوار لٹکنے لگی ہے ، جن کے نواز لیگ سے تعلق کا پروپیگنڈا تیز کر دیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین کی لابی وزیر خزانہ

کو منصب سے ہٹوانے کیلئے پہلے سے ہی سرگرم ہے اور ڈالر کے معاملے کو اچھال کر اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے ۔ اسد عمر کے اس اعتراف پر کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے انہیں روپے کی قدر میں کمی کے اقدام سے آگاہ کیا گیا تھا ، لیکن یہ کام بتدریج کیا جانا تھا ۔ عمران خان نے وزیر خزانہ  پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں آگاہ کیا جا چکا تھا تو مجھے کیوں نہیں بتایا گیا ۔ماہرین کہتے ہیں کرنسی کی قدر کے تعین میں حکومتی مداخلت آئی ایم ایف پروگرام کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…