منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

طالبہ نے یونیورسٹی پر مقدمہ کردیا

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک سٹی(نیوزڈیسک) اگر کوئی طالب علم امتحان میں فیل ہوجاتا ہے تو کیا اس کی ذمے داری اس ادارے پر عائد ہوتی ہے جہاں وہ زیر تعلیم ہے؟ یقیناً نہیں، مگر امریکا میں ایک طالبہ نے اپنی ناکامی کا ذمہ دار یونی ورسٹی کو ٹھہراتے ہوئے اس پر مقدمہ کردیا ہے۔جینیفر بربیلا نامی طالبہ لوزرین کاو¿نٹی میں واقع مسیریکور ڈیا یونی ورسٹی کے نرسنگ اسکول کی طالبہ تھی۔ مسلسل دو بار امتحانات میں فیل ہونے کے بعد جینیفر نے یونی ورسٹی انتظامیہ کو عدالت میں گھسیٹ لیا ہے۔ جینیفر کے وکیل نے عدالت میں داخل کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی موکل ذہنی اضطراب، ڈپریشن، اور اسٹریس جیسے امراض کا شکار رہی۔ امریکا کے ڈس ایبیلٹی ایکٹ اف 1973ئ کے سیکشن 504کے تحت ان امراض میں مبتلا فرد معذور شمار ہوتا ہے، اور یہ اس کا حق ہے کہ اس کے لیے تعلیمی ادارے اور جائے کار پر ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں۔درخواست کے مطابق بربیلا نے انتظامیہ سے پرچا حل کرنے کے لیے اضافی وقت کے علاوہ دوران امتحان پروفیسر کی معاونت فراہم کیے جانے کی بھی استدعا کی مگر اسے یہ ’ سہولتیں‘ مہیا نہیں کی گئیں۔ اور ایسا ایک نہیں، دو بار ہوا۔ انتظامیہ کے ’ عدم تعاون‘ کی وجہ سے مدعی نرسنگ کے امتحان میں دو بار فیل ہوگئی۔جینیفر نے امتحان میں ناکامی کا ذمے دار یونی ورسٹی انتظامیہ کو ٹھہراتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسے 75000 ڈالر ہرجانہ دلوایا جائے۔ تاہم جینیفر کے وکیل کا کہنا ہے کہ جینیفر کو ہرجانے کی وصولی سے زیادہ تیسری بار امتحان دینے میں دل چسپی ہے۔ مسیریکورڈیا یونی ورسٹی میں طلبا کی رجسٹریشن دو سال کے لیے ہوتی ہے۔ اس طرح جینیفر کی رجسٹریشن ختم ہوچکی ہے اور وہ تیسری بار امتحان دے کر نرسنگ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی خواہش مند ہے۔وکیل کا کہنا ہے کہ جینیفر کو یونی ورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تمام سہولتوں کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔ اس کے باوجود بھی اگر وہ فیل ہوتی ہے تو پھر یہ اس کی نااہلی تصور کی جائے گی۔مسیریکور ڈیا یونی ورسٹی کی انتظامیہ نے اس منفرد مقدمے کے بارے میں یونی ورسٹی کا موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…