منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

فضائی سفر کے دوران سامان گم ہو جائے تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ۔۔کیرج ائیر ایکٹ نافذ ،مسافر کو کتنی رقم ادا کی جائیگی؟اشتہارات آویزاں کر دئیے گئے

datetime 4  دسمبر‬‮  2018

کراچی (اے این این) مسافروں کا سامان گم کرنے والی ائیر لائنز مسافروں کو اس کاجرمانہ ادا کریں گی، سول ایویشن اتھارٹی نے کیرج ائیر ایکٹ نافذ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کے سامان گم ہونے کی مسلسل شکایات پر کیرج ائیر ایکٹ نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت مسافروں کا سامان گم کرنے یا ضائع ہو نے پر متعلقہ ائیر لائن ایک لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ کی مد میں مسافروں کو ادا کرے گی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے، ائیر بلیو، شاہین ایئر۔

امارات ایئر لائن، اتحاد ایئر، گلف اور قطر سمیت دیگر ائیر لائنز ہر سال مسافروں کا کروڑوں روپے کا سامان گم یا ضائع کر دیتی ہیں۔مذکورہ مسافروں نے سامان گم ہونے کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کے شکایت سیل کو درخواست دی تھی، جس پر ایکشن لیتے ہوئے سی اے اے نے مسلسل سامان گم ہونے کی شکایات پر ائیر لائنز پر جرمانہ عائد کردیا۔مسافروں کو یہ حق کیریج ائیر ایکٹ کے تحت دیا گیا ہے، سول ایویشن اتھارٹی نے مسافروں کی آگاہی کیلئے کراچی سمیت ملک بھر کے تمام آپریشنل ائیرپورٹس پر اشتہارات آویزاں کر دیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…