ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

شادی کے بعد اجے دیوگن کے روپ میں رنویر سنگھ

datetime 4  دسمبر‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ میں پولیس پر مبنی کئی فلمیں سامنے آچکی ہیں، جن میں ’دبنگ‘ سیریز، ’سنگھم‘ سیریز شامل ہے اور اب فلم ’سمبا‘ بھی اس کا حصہ بننے جارہی ہے۔فلم’ ’سمبا‘‘ کا پہلا ٹریلر آج ریلیز کردیا گیا، جس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

اس فلم میں نئی اداکارہ سارہ علی خان بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔فلم ’سمبا‘ کے ٹریلر کا آغاز کامیاب فلم ’سنگھم‘ کے مرکزی کردار اجے دیوگن سے ہوتا ہے، جو فلم میں رنویر سنگھ کے کردار سمبا کو متعارف کراتے نظر آئے۔2 منٹ 54 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں دکھایا گیا کہ رنویر سنگھ پیسے کمانے کی خاطر پولیس میں بھرتی ہوتے ہیں، تاہم ان کی قریبی دوست کے ساتھ ہوئے ریپ اور اس کے قتل کے بعد وہ قاتلوں سے بدلہ لیتے نظر آتے ہیں جو سونو سود خاص لوگ ہیں جن کے لیے رنویر سنگھ خود بھی کام کرتے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں بڑھتے ریپ کے واقعات کی وجہ سے ہدایت کار نے فلم میں اس مسئلے کو ہائی لائٹ کیا ہے۔اس فلم کی ہدایات روہت شیٹھی نے دی ہے، جن کے مطابق یہ ان کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ہے۔یاد رہے کہ رنویر سنگھ نے بھی امید ظاہر کی تھی کہ ان کی فلم سمبا باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوگی۔فلم کے پہلے ٹریلر لانچ کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی، جہاں فلم کی کاسٹ، ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر شریک ہوئے۔ایونٹ کے دوران رپورٹرز نے رنویر سنگھ سے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی سوال کیے، جبکہ ان کے حال ہی میں اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے حوالے سے دیے ایک انٹرویو سے بھی سوالات کیے۔فلم ’’سمبا‘‘ رواں سال 28 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…