منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سرکاری عہدوں پرترقی کامعاملہ ،وزیراعظم نے خورشیدشاہ کودلاسہ دے دیا

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سول سروس میں ترقیوں کے معاملے کو صوبائیت کا رنگ نہیں دینا چاہیئے اور تیسرے درجے کے سفارشی افسر کو اول درجے پر ترجیح دینا ہماری پالیسی نہیں۔قومی اسمبلی میں سرکاری عہدوں پر ترقیوں کے معاملے پر اٹھائے گئے اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سول سروس میں ترقیوں کے معاملے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں، اگرعوام کے ساتھ انصاف کرنا ہے تو اصولوں پر کاربند رہنا ہوگا، سول سروس میں ترقیاں صوبائی نہیں میرٹ کا معاملہ ہے اور ہم نے اگر بھرتیاں کی ہیں تو میرٹ کی بنیاد پر کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قوم کے ساتھ انصاف کرنا ہے اس لئے سرکاری عہدوں پر بھرتیوں کے معاملے میں امتیاز کرنا ہمارا حق نہیں اور اعلی عہدوں پر تعیناتی کے لئے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پٹھان کو نہیں بلکہ میرٹ کو دیکھنا ہے۔قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ بہت جلدی گھبرا جاتے ہیں ، اس لئے بھرتیوں کے معاملے پر انہیں گھبرانا نہیں چاہیئے، سول سروس میں بھرتیوں سے متعلق معاملہ میرٹ پر دیکھوں گا جس کے بعد تمام تفصیلات خورشید شاہ سے شیئر کی جائیں گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…