منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

انہیں گھر جانا پڑیگا۔۔ آصف زرداری کے بیان پر کپتان آگ بگولا ہو گئے، سینئر صحافیوں کیساتھ ملاقات میں وزیراعظم زرداری کو کیا کچھ کہتے رہے، حامد میر سب کچھ سامنے لے آئے

datetime 3  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آصف زرداری کے بیان نے کپتان کو سیخ پا کر دیا، سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں زرداری کو کیا کچھ کہتے رہے؟ ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کپتان سے حکومت سنبھالی جائے گی ، اگر یہی حالات رہے تو

میں دیکھ رہا ہوں کہ انہیں گھر جانا پڑیگا۔ آصف زرداری کے اس بیان پر آج وزیراعظم عمران خان سے جب ایک ملاقات میں سینئر صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس پر سخت جواب دیا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بیان پر عمران خان نے ان کے بارے میں انتہائی سخت زبان استعمال کی اور بہت کچھ کہتے رہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو آج شام کو نشر کیا جائیگا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے بتایا کہ جب عمران خان سے سوال کیا گیا کہ آپ ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور ڈالر کی قیمت سے ملک میں بحران پیدا ہو گیا تو اس کا ذمہ دار آپ کو ہی قرار دیا جائے گا جس پر عمران خان کا کہنا تھاکہ حکومت ایسا لائحہ عمل بنا رہی ہے کہ جس سے سٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت کے حوالے سے فیصلہ حکومت کو اعتماد میں لیکر کرے۔ جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم جنوبی پنجاب صوبہ بنانا چاہتے ہیں ۔ عمران خان سے سوال کیا گیاکہ اگر جنوبی پنجاب صوبہ بن گیا تو سینٹرل پنجاب میں آپ کی اکثریت نہیں جس سے آپ کی سینٹرل پنجاب میں حکومت نہیں رہے گی، حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان اس سوال کا اطمینان بخش جواب نہیں دے سکے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے پر امید ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…