بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد پولیس میں میرٹ کے نام پر تبادلے، شہریار آفریدی اور آئی جی عامر ذوالفقار کے دعوؤں کا پول کھول گیا ،سنسنی خیز انکشافات

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آ با د (آن لائن )وفاقی پولیس کی سربراہ کی جانب سے میرٹ کے نام پر کئے گئے تبادلوں نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار علی خان کے دعوں کا پول کھول دیا ۔چار انسپکٹرزکو نوازتے ہوئے ڈی ایس پی کی پر کشش سیٹوں پر جبکہ مقدموں کی تفتیش میں ناکام ہونے والوں کو ایس ایچ اوز تعینات کر دیا گیا ۔

مذکورہ افسران کے تبادلے کرنے سے قبل آئی جی اسلام آباد نے اقرار کیا کہ جن افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے یہ افسران تعیناتیوں کے لئے سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرتے تھے تاہم انہی میں سے ایک ہٹائے گئے ایس ایچ او نیلور انسپکٹر حق نواز رانجھا کو اسلام آباد انتظامیہ کے ایک اعلی آفیسر کی سفارش پر ڈی ایس پی ٹریفک کی سیٹ پر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسکے علاوہ بھی انسپکٹر الفت عارف کوایس ڈی پی او سیکرٹریٹ ،انسپکٹر امتیاز علی شاہ کو ایس ڈی پی او آبپارہ اور انسپکٹر شمس اظہر کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز تعینات کر کے از خود ہی میرٹ کا جنازہ نکال دیا گیا ہے ۔جبکہ حیرت انگیز طور پر اسلام آباد کے تھانوں میں ایسے افراد کو ایس ایچ او لگایا ہے جن کو مقدمات کی تفتیش میں سست روی اور غلط تفتیش پر شوکاز نوٹس ملے ہوئے ہیں اورنئے لگانے والے ایس ایچ اوز میں انسپکٹر اسجد محمود بھی شامل ہیں جن کو ڈی آئی جی سیکورٹی وقار چوہان کی قربت کی وجہ سے تعینات کیا گیا ہے اور وہ مسلسل کئی سالوں سے ایس ایچ او لگتے آ رہے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جن سب انسپکٹرز کو ایس ایچ او لگایا گیا ہے ان میں سے 17 ایسے افسران کو ایس ایچ اوز لگایا گیا ہے جو نہ انگلش بول سکتا ہے اور نہ ہی پڑھ سکتے ہیں ۔ جبکہ اسلام آباد کے تھانہ جات میں سینکڑوں درخواستیں انگلش میں تحریر ہوئی آتی ہیں جسکی وجہ سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو پاتے ۔

دوسری طرف آئی جی اسلام آباد کے حکم پر ایس ایس پی اسلام آباد سید وقار الدین نے 189 دیگر پولیس ملازمین کو دوسرے تھانوں میں تبدیل کیا ہے کہ یہ ملازمین عرصہ دراز سے ایک تھانہ میں تعینات ہیں جبکہ یہ تعیناتیاں بھی او آئی سی اور ایس ایس پی آفس کے سٹاف کی مرضی سے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو دھوکہ دے کر کروا ئی گئی ہے جس سے ایک سو سے زائد ملازمین کو انہی کے من پسند تھانہ میں تعینات کروایا گیا ہے ۔

جبکہ متعدد ایسے سب انسپکٹر اور اے ایس آٗی جو ایک سرکل میں تعینات ہوتے آ رہے ہیں کو بھی چھوڑ کر میرٹ کے نام پر کئی گئی تعیناتیوں کا پول کھول دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ز میں سب انسپکٹر غلام مصطفی ایس ایچ او بنی گالہ ،سب انسپکٹر یار محمد ایس ایچ او بھارہ کہو،انسپکٹر غلام مصطفی ایس ایچ او انڈسٹریل ایریا ،سب انسپکٹر سلیم اللہ ایس ایچ او کھنہ،سب انسپکٹر سیف اللہ ایس ایچ او تھانہ کورال ،سب انسپکٹر نورالاسلام تھانہ لوہی بھیر،انسپکٹر عبدالجبا ر تھانہ مارگلہ ایس ایچ او ،انسپکٹر مختار احمد تھانہ نیلور، اسجد محمود تھانہ سیکرٹریٹ ،سب انسپکٹر طارق رؤف ایس ایچ او سبزی منڈی ،سب انسپکٹر محمد عباس ایس ایچ او شہزا د ٹاؤن،سب انسپکٹر ارشد محمود تھانہ شالیمار، انسپکٹر گلزار احمد شمس کالونی ،انسپکٹر محمد بشیر تھانہ سہالہ جبکہ سب انسپکٹر عبدالقادر تھانہ ترنول کے ایس ایچ او تعینات کئے گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…