جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کیوں ختم کیا گیا؟اصل وجہ تو اب سامنے آئی،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک (این این آئی)کرک سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہد احمد خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختوخوا میں احتساب کمیشن کے افسران کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے ختم کردیا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ادارہ تقریباً معطل ہوچکا تھا اور اختیارات کی چپقلش کا معاملہ بن چکا تھا ورنہ تحریک انصاف کی حکومت نیک نیتی سے نظام کو چلانا چاہتی تھی ٗ کمیشن میں اختیارات کی لڑائی نچلے سطح تک پہنچ گئی تھی ۔

جو ہماری غلطی ہے ہم اس کو تسلیم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں نے صوبہ خیبر پختوخوا میں ان کو دوبارہ اکثریت سے ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اس لئے دوبارہ کامیاب ہوئی کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام سے وعدے پورے کئے ٗہم نے صوبے میں تاریخی اصلاحات کیں اور لوگوں نے ان کو بنیاد بناکر ان جیسے مڈل کلاس نوجوانوں کو پارلیمنٹ بھیجا۔انہوں نے کہا کہ جائزہ رپورٹس میں تسلیم کیا گیا ہے کہ خیبر پختوخوا میں تعلیم کے شعبے میں سب سے اچھی کارکرگی پی ٹی آئی حکومت کی رہی تھی۔ ہم نے تعلیمی اصلاحات کیلئے ایک موثر نظام بنایا ہے ٗماضی کی حکومتوں نے میرٹ سے ہٹ کر جامعات میں بھرتیاں کیں لیکن پی ٹی آئی نے یہ روایت ختم کی اور اب میرٹ ہی معیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں من پسند لوگوں کو نوکریاں دے کر تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ 55 ہزار اساتذہ کو صوبے میں نوکریا ں میرٹ پردی گئیں جبکہ 29ہزار سکولوں کی حالت ٹھیک کر دی گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق 25 ہزار مزید اساتذہ کی ضرورت ہے اور وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ اس ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو صحت کارڈ کا اجراء بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سب کے لئے برابری کے نظام کا جو وعدہ کیا تھا اس پر عمل شروع ہوا ہے جس کا آغاز انہوں نے اپنے آپ سے کرکے وزیر اعظم ہائوس چھوڑ دیا اور اس میں ایک یونیورسٹی بنائی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ غیر ضروری گاڑیاں فروخت اور غیر ضروری اخراجات ختم کردئے گئے اور تمام وزراء اس پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم کا پیسہ بیرون ملک سے واپس لانا اور بدعنوانی کو ختم کرنا اہم ترجیحات میں سے ہیں کیونکہ ماضی میں قومی دولت کو لوٹا گیا اور پانامہ میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا بھی ہے تو کوشش کی گئی ہے کہ عام صارفین پر اس کا اثر نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ معیشت اپنے پائوں پر کھڑا ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس کا نظام بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…