اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) توہین رسالت کیس میں رہا ہونے والی آسیہ بی بی کو پاکستان سے نکالنے کیلئے برطانیہ اور امریکی میں عیسائی مشنری سے وابستہ تنظیموں نے مہم تیز کردی ۔ ٹرمپ انتظامیہ بالخصوص وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے کہ آسیہ مسیح کو خاندان سمیت امریکہ منتقل کیا جائے ۔میڈیا رپورٹس کے مابق آسیہ کو امریکہ میں فوری پناہ دینے کیلئے امریکن فیملی ایسوسی ایشن نے مہم شروع کردی ۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیپو پر زور دیاگیا کہ وہ آسیہ مسیح کی
پاکستان سے امریکہ منتقلی کے اقدامات کریں ۔ایف اے ایف کے صدرٹم ولڈمون کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ یورپی ممالک آسیہ کو پناہ دینے کی پیشکش کرچکے ہیں تاہم امریکہ ابھی تک خاموش ہے ۔دوسری جانب برطانیہ میں عیسائی مشنری سے وابستہ رہنماؤں نے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آسیہ کو برطانیہ میں پناہ نہ دینے سے تھریسامے حکومت کیخلاف بغاوت پھیل سکتی ہے ۔واضح رہے کہ آسیہ بی بی اس وقت اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان میں قیام پذیر ہے۔