اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستانیوں کا حساس ترین ڈیٹا غیر ملکی فرم کے ساتھ شیئر کیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کا ملکی سلامتی کے خلاف ایک اور اقدام سامنے آ گیا ہے، آن لائن میڈیا کا دعویٰ سامنے آ گیا، رپورٹ کے مطابق نواز شریف حکومت نے پاکستانیوں کا حساس ترین ڈیٹا غیر ملکی فرم کے ساتھ شیئر کیا، نواز حکومت میں ڈیٹا انتخابات میں حمایت دلوانے ے لیے غیر ملکی فرم کے حوالے کیا گیا، ریاستی اداروں کے خلاف مہم کو ایک بڑے
مغربی ملک کی خفیہ ایجنسی کی مکمل سپورٹ حاصل تھی، انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے نواز شریف کس حد تک جا سکتے ہیں اس کا آن لائن میڈیا نے بھانڈہ پھوڑ دیا، حکومت کے خاتمے پر نواز شریف نے اداروں کے خلاف بیانیہ اختیار کیا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بلند کیا اس بیانیہ کی کڑیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں، نوجوانوں اور عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کے پیچھے بھی غیر ملکی ڈیٹا فرم ہے۔ ان انکشافات کے بعد پاکستان کے حساس اور سکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔