پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تباہ کن اضافہ، کیوں ہوا؟وزیراعظم عمران خان کاحیرت انگیزردعمل سامنے آگیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اور وہ قدم اٹھارہے ہیں جس سے مستقبل میں ڈالر کی کمی نہیں ہوگی۔ جمعہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے پر صبح سے بہت سی کالز آئیں ٗجو لوگ گھبرائے ہوئے ہیں وہ فکر نہ کریں، موجودہ مشکل عارضی ہے، ہم وہ قدم اٹھارہے ہیں جس سے مستقبل میں ڈالر کی کمی نہیں ہوگی۔

پاکستان میں چین کے اشتراک سے آٹو مینوفیچرننگ کے یونٹ کے قیام پر عمران خان نے کہا کہ میں آفریدی برادرز کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے قبائلی علاقوں سے اٹھ کر چین کے ساتھ جو شراکت داری کی ہے وہ پاکستان کیلئے آگے جانے کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نہیں بلکہ پہلی مرتبہ پاکستان میں کار سازی کے مکمل یونٹ لگنے جارہا ہے، جس میں سب کچھ یہاں بنے گا، ابتدائی طور پر 5 ہزار ملازمین کو نوکریاں دی جائیں گی اور آگے جاکر اس مشترکہ منصوبے سے 45 ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے چین سے قرض کے بجائے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا مطالبہ کیا ہم پاکستان میں ایسی سرمایہ کاری چاہتے ہیں جس میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہو تاکہ لوگ ہنرمند ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بہت صلاحیت موجود ہے، بیرون ملک لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، یہاں بننے والی گاڑیاں اگر ایکسپورٹ ہوئیں تو مزید ڈالرز آئیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے، ہم منی لانڈرنگ ، ہنڈی اور حوالہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہمارا روپیہ جلد مضبوط ہوگا اور ہمیں ڈالرز کی کمی نہیں ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ اوورز سیز کیلئے رقوم بھیجنے کے عمل کو آسان کر دیا ہے،

سمندر پار پاکستانی قانونی راستے سے رقوم بھیجیں تو مزید 10 ارب ڈالر ملک میں آسکتے ہیں ۔۔وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارے ذہن میں تبدیلی کی ضرورت ہے، جو لوگ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں کیونکہ جب سرمایہ کاری ہوتی ہے تو نوکریاں ملتی ہیں اور ملک میں ڈالر آتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا مطلب، جو اشیا ہم دنیا کو بیچتے اور خریدتے ہیں، اس میں ساڑھے 18 ارب ڈالر کا خسارہ ہے اور حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ اس خسارے کو کم کرنا رہا ہے

کیونکہ ہم نے درآمدات بھی کرنی ہے اور قرض بھی ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈالر پر دباؤ ہو اور ڈالر کم ہو تو روپے کی قیمت گرتی ہے، صبح سے کالیں آرہی ہیں ڈالر اتنا بڑھ گیا لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب اتنا بڑا خسارہ ہوتا تو تھوڑے وقت کیلئے مشکل وقت آتا اور آگے جا کر سب ٹھیک ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ چین اور ملائیشیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں جس سے ٹیکنالوجی منتقل ہو اور سرمایہ کار کیلئے جتنی آسانیاں کریں گے، اتنا ہی سرمایہ آئے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…