ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپنے والے خورشید شاہ خود کس شرمناک کام میں ملوث نکلے؟سپریم کورٹ میں ایسا انکشاف کہ پیپلز پارٹی والے بھی شرم سے پانی پانی ہو جائینگے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ  ہندو کمیونٹی کی زمینوں پر قبضے میں ملوث نکلے ،لاڑکانہ میں ہندوﺅں کی زمینوں کے ساتھ ساتھ با اثر افراد نے شمشان گھاٹ اور دھرم شالہ پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے۔سپریم کورٹ میں انکشاف،نجی ٹی وی کے مطابق ہندو کمیونٹی کی زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں انکشاف ہوا کہ  خورشید شاہ نے بھی زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں ۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے بتایا کہ خورشید شاہ نے سکھر

میں ہندو کمیونٹی کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ اپوزیشن رہنما خورشید شاہ ہیں ؟ رمیش کمار نے کہا جی ہاں، سکھر سے آنے والی رپورٹ میں خورشید شاہ کا نام ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن لوگوں نے زمینوں پر قبضہ کیا ہے ان کے خلاف کیا ایکشن لیا۔ رمیش کمار نے کہا کہ لاڑکانہ ڈویژن کی رپورٹ فائنل ہوچکی ہے، شمشان گھاٹ پر بھی قبضہ ہے، لاڑکانہ کی دھرم شالہ گٹو شالہ پر بھی قبضہ ہے، بھگوان داس کی زمین پر قبضہ غیر رجسٹرڈ پاور آف اٹارنی سے ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…