ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

فلم ’’زیرو‘‘ کے ہدایت کار نے شاہ رخ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) فلم ’زیرو‘ کے ہدایت کارآنند ایل رائے نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’زیرو‘ کے ہدایت کار آنند ایل رائے کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ایک کامیاب ترین اداکار ہیں جب کہ ان کی جو فلمیں ناکام ہوئیں۔

اس میں قصور شاہ رخ کا نہیں بلکہ ہدایت کار کا تھا جنہوں نے فلموں کو بہتر انداز سے پیش نہیں کیا۔آنند ایل رائے نے کہا کہ میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ فلم ’زیرو‘ بناتے وقت ہم نے خوب انجوائے کیا کیوں کہ ہم جانتے تھے کہ ہم اس فلم میں کچھ مختلف اور نیا کر رہے ہیں اور جہاں تک شاہ رخ کی بات ہے وہ بہت ہی اعلیٰ شخصیت کے مالک اور بہترین اداکار ہیں اور وہ ہمیشہ الگ ہی کردار کی تلاش میں رہتے ہیں۔ہدایت کار نے کہا کہ دوسرے اداکاروں کے لئے یہ فلم ایک تجربہ ہوگی لیکن شاہ رخ کے لئے یہ فلم ایک موقع ہے لیکن انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ کیوں کہ وہ میرے ساتھ پہلی دفعہ کام کررہے ہیں تو فلم کو احتیاط سے کریں گے،اْن کا جو مقام ہے اور جس طرح کی اْن کی اداکاری ہے اْن کو احتیاط کی ضرورت ہی نہیں۔واضح رہے کہ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار کرتی نظرآئیں گی جب کہ فلم 21 دسمبر 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…