جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیر اعلی عثمان بزدار ساد ہ انسان ہیں ، ڈرامے کرتے ہیں نہ بڑی ٹوپی پہنتے ہیں اور نہ ہی لمبے بوٹ، وہ تو ۔۔۔!وزیر اعظم عمران خان اپنی تقریر میں بہت کچھ کہہ گئے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی دوبار تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار انتہائی سادہ انسان ہیں ۔ وہ ڈرامے نہیں کرتے نہ بڑی ٹوپی پہنتے ہیں اور نہ ہی لمبے بوٹ پہنتے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سڑک پر سونے والے افراد کو چھت فراہم کرنے کے منصوبے میں عثمان بزدار نے بڑا کر دارادا کیا ہے ۔ لاہور میں ان کی

سربراہی میں پانچ مقامات پر پناہ گاہیں بنائی جا رہی ہیں ۔ میں نے ایک بار ان سے بات کی اور انہوں نے اس پر فوری کام شروع کر دیا۔ وزیر اعظم نے قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم کے حوالے سے بھی عثمان بزدار کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا سے اب تک 88 ہزار ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے جس کی مالیت تقریبا 150 ارب روپے سے 200 ارب روپے تک بنتی ہے ۔ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب ایکشن لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…