جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’ را“ کیخلاف اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھا ئی جا ئے ، رحمان ملک

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ میری عمران خان سے اپیل ہے کہ جب تک جوڈیشل کمیشن کام کررہا ہے اس پر بیان بازی نہ کریں اگر ہمارے پاس ” را“ کیخلاف ثبوت موجود ہیں تو اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھانی چاہیے زمبابوے ٹیم کا دورہ پاکستان نیک شگون ہے انہیں بھرپور سکیورٹی فراہم کرنا ہوگی ،۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میری عمران خان سے اپیل ہے کہ جب تک جوڈیشل کمیشن اپنا کام مکمل نہیں کرلیتا اس پر بیان بازی نہ کریں زمبابوے ٹیم کا دروہ پاکستان انتہائی فائدہ مند ہے اور ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا ہوگا اور یہ ثابت کرنا ہوگا کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے افغانستان اور پاکستانی انٹیلی جنس کے مابین سائن ہونے والے ایم او یو پہلے بھی ہوتے رہے ہیں لیکن پھر بھی ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ہمارے ہاں پرائس کنٹرول کمیشن موجود تو ہے مگر کام نہیں کررہا اس کی وجہ سے منافع خوری زیادہ ہورہی ہے آئندہ آنے والے بجٹ میں دیکھنا ہوگا کہ موجودہ حکومت غریب نواز بناتی ہے یا امیر نواز ۔ سانحہ صفورا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر اس میں ” را “ کے ملوث ہونے کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں تو اس پر ہمیں اقوام متحدہ سمیت تمام فورمز پر آواز اٹھانا ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…