منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پختونخوا حکومت گمراہ کررہی ہے، کیوں نہ آپکی ذاتی جیب یا تنخواہ سے30 ہزار کٹوا لیے جائیں،پھرتیاں دکھانے پر چیف جسٹس نے صوبائی افسر کو جھاڑ پلا دی پیپلز پارٹی کو10دن میں کتنی رقم جمع کرانے کا حکم دیدیا ؟

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این) سپریم کورٹ پاکستان نے وزیر اعلیٰ سندھ یا پیپلز پارٹی کو دس دن میں 14 لاکھ 85 ہزار روپے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔سپریم کورٹ میں سرکاری اشتہارات میں تصویر چھپوانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا (کے پی)حکومت کی جانب سے بھی دو اشتہارات میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کی تصویر چھاپنے پر تین دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔سیکرٹری اطلاعات کے پی کی جانب سے دس دن تک اشتہار چھاپنے کی تحقیقاتی رپورٹ

مسترد کر دی گئی۔چیف جسٹس ثاقب نثارنے سیکرٹری اطلاعات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ آپ کی ذاتی جیب یا تنخواہ سے 30 ہزار روپے کٹوا لیے جائیں۔ آپ سرکاری افسر بن کر سیاسی لوگوں کے جائز و ناجائز کا دفاع کرتے ہیں۔ ہمیں ایسے افسران سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیوں نہ پرویز خٹک کو عدالت بلا لیتے ہیں۔ کے پی حکومت کی جانب سے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کو تین دسمبر تک بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…