پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

ترکی میں پیاز کا بحران، پیاز دہشت گرد تنظیم قرار

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں پیاز کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث ترک صدر اردوان نے پیاز کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں کچھ ماہ قبل ایک تنازعے پر امریکی پابندیوں کے باعث ترک کرنسی کی قدر میں کمی سمیت کئی بحرانوں نے سر اٹھایا تھا۔

لیکن حالیہ دنوں ترکی میں پیاز کے بحران عوام سمیت سیاست دانوں کے لیے مشکل کا باعث بنا ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ترکی میں پیاز میں بحران کیا پیدا ہوا سیاست دان پریشان ہوگئے، یہاں تک کہ پیاز کے بحران کی صدائیں ایوان صدر سے بھی بلند ہونے لگیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پیاز کے بحران کی وجہ ذخیرہ اندوزی کو قرار دیتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے گوداموں پر چھاپے مارنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ذخیرہ اندوزوں نے اتنی پیاز ذخیرہ کرلی ہے کہ پیاز کے قیمتوں کو پر لگ گئے اب ترک پولیس صدارتی احکامات پر پیاز کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔ مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پیاز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر طنز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ترکی کی گڈ پارٹی مرال آکسنر صدر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہاردوان نے پیاز کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے جس کے باعث ترک عوام تعجب کا شکار ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک صارف نے طنزیہ ٹویٹ کیا کہ ’میرے گھر میں تو پیاز کی ایک پوری بوری موجود ہے ایسا نہ ہو مجھے بھی گرفتار کرکے لیں جائیں۔ ایک اور صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر طنز کیا کہ خلائی گاڑی ان سائیٹ مریخ پر لینڈ کررہی تھی اور یہاں پیاز کو دہشت گرد قرار دے کر گوداموں پر چھاپے مارے جارہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…