ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ اداکار عالیہ بھٹ نے کہاہے کہ زندگی میں رسک لینا پسند کرتی ہوں اس معاملے میں ڈرتی ورتی نہیں‘ اپنے سٹائل سے جلد اکتاکر اسے تبدیل کرتی رہتی ہوں۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ کسی کے بھی بارے میں فوراً رائے قائم نہیں کر لینی چاہیے بلکہ سوچ سمجھ کر حتمی فیصلہ لینا چاہیے۔
عالیہ نے پرینیتی چوپڑا کو بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے اسے اپنی سب سے بڑی حریف قرار دیا۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ اپنا اسٹائل ہر ہفتے اور ہر مہینے تبدیل کرتی رہتی ہوں کیونکہ نئی چیزیں مجھے متاثر کرتی ہیں ویسے بھی اپنے سٹائل سے جلد اکتا جاتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں زندگی میں رسک لینا پسند کرتی ہوں اور اس معاملے میں ڈرتی ورتی نہیں ہوں۔