جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

’’خالصتان اور سکھوں کی آزادی کی بات کرتا رہوں گا‘‘ 42سالہ سردار گوپال سنگھ چاولہ بھارت کے اعصاب پر سوار ہوگئے،یہ کون ہیں اور کہاں پیدا ہوئے؟پڑھئے تفصیلات

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)42 سالہ سردار گوپال سنگھ چاولہ عرف گوپی بھارت کے اعصاب پر سوار ہوگئے ہیں۔گوپال سنگھ چاؤلہ نومبر 1976میں ہنگو ،کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ایف اے کرنے کے بعد چار سالہ ہومیوپیتھک کورس کیا ۔چھ بہن بھائیوں میں سے وہ تیسرے نمبر پر ہیں ان کا ایک بھائی انجینئر ہے اورصرف والدہ حیات ہیں۔وہ پنجابی سکھ سنگت کے چئیرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پانچ ارکان میں سے ایک ہیں اور پاکستان سکھ گوردواہ پربندھک کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور پی ٹی آئی ننکانہ کے ضلعی صدر بھی ہیں۔

متحرک ،توانا اور ایماندار ہونے کی وجہ سے وہ بھارتی اور پاکستانی سکھ نوجوانوں میں یکساں مقبول ہیں ۔روزنامہ جنگ  کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ،بھارت واہگہ پریڈ ختم کریں، اس سے نفرت پیدا ہوتی ہے خالصتان اور سکھوں کی آزادی کی بات کرتا رہوں گا۔ مشن ہے کہ دنیا بھر کے سکھ یاتریوں کو بتایا جائے کہ پاکستان انکی عبادت گاہوں کے حوالے سے ایک محفوظ ملک ہے۔امرتسر حملہ کے بھارتی الزام کے جواب میں انہوں نے کہاجب بھارت کو کوئی اور ایشو نہیں ملتا تو وہ مجھے مجرم بنا کر پیش کردیتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…