ممبئی(این این آئی) روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’سمبا‘‘ اگلے ماہ 28دسمبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن ڈائریکٹر روہت شیٹھی اس باراجے دیوگن کے بجائے بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم بنارہے ہیں جو رنویر کی بھی پہلی
ایکشن اور تھرلر فلم ہوگی جس میں وہ لیڈرول میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم میں روہت شیٹھی کی فلم ’’گول مال‘‘ کی ٹیم بھی مختصر رول میں دکھائی دے گی۔ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’ ’سمبا ‘‘ میں رنویر سنگھ کے مد مقابل سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ڈیبیو کر رہی ہیں۔