کراچی (نیوز ڈیسک) ائیر مارشل احمر شہزادنے کہا ہے کہ دسویں آئیڈیاز نمائش میں پاکستان کی ایئر فورس کی مختلف معاہدوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایروناٹیک کمپلیکس بیرون ممالک کی ایئر فورسزکے ساتھ انگیج ہے ،ہم جے ایف تھنڈر سمیت دیگر فائٹر ایئر کرافٹ، مشاق سمیت دیگر حساس آلات بنارہے ہیں۔
کئی ممالک سے پاکستان ایئرفورس کے ساتھ ہوائی فوج کے سامان کے لیے رابطے ہوئے ہیں دفاع اور ملکی کاروبار کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر کررہے ہیں اس موقع پرایئر وائس مارشل اسد اکرام ڈی جی ایوریڈ ایوی ایشن سٹی نے بتایا کہ ایوی ایشن میں 6.1 ٹریلین ڈالرز کی مارکیٹ ہے پاکستان ایوی ایشن سائنس پارک بنارہے ہیں نجی شراکت بھی شامل کررہے ہیں نجی شعبہ کا بھی بڑا حصہ ہمارے ساتھ شامل ہوگا جس سے بزنس بڑھے گا اور روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے پرائیویٹ انڈسٹری اور اکیڈیمیا سے ملکر چل رہے ہیں۔چھ سنٹر کام کررہے ہیں نئے شراکت داروں کے لیے فسیلٹیشن سنٹر بھی قائم کررہے ہیں کل سے پچیس سے زائد وفد آئے اورکئی آلات میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ ایران نے پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے ، کراچی میں جاری بین الااقوامی دفاعی نمائش کے دوران جے ایف 17 تھنڈرطیارہ توجہ کا مرکز بنا رہا، دیگر کئی ممالک نے بھی طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔ایرانی وفد نے نمائش کے دورے کے دوران جنگی طیارے کو حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس حوالے سے جلد ہی معاملات طے پانے کا بھی امکان ہے۔ ائیر مارشل احمر شہزادنے کہا ہے کہ دسویں آئیڈیاز نمائش میں پاکستان کی ایئر فورس کی مختلف معاہدوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایروناٹیک کمپلیکس بیرون ممالک کی ایئر فورسزکے ساتھ انگیج ہے ،ہم جے ایف تھنڈر سمیت دیگر فائٹر ایئر کرافٹ، مشاق سمیت دیگر حساس آلات بنارہے ہیں۔