پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

’’دی کپل شرما شو‘‘ کا پہلا پرومو آتے ہی چھا گیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکارکپل شرما نے گزشتہ روز اپنے نئے کامیڈی شو کا پرومو جاری کیا ہے جو اپنے منفرد انداز کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔دنیا بھرکے کروڑوں شائقین کے دلوں پراپنے بے ساختہ جملوں اور مزاحیہ اداکاری سے حکمرانی کرنے والے بھارتی ٹی وی کے نامور کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر دنیا کو ہنسانے آرہے ہیں۔

بھارتی نجی چینل سونی ٹی وی اورکپل نے ’دی کپل شرما شو‘ کا پہلا پروموجاری کیا ہے جو پچھلے تمام پروموز سے بالکل منفرد ہے۔پرومو میں ہرعمر اور ہر طبقے کے لوگوں کو کپل کی کامیڈی پر ہنستے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ پروموکے ذریعے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ کپل کا شو تمام لوگوں کو کس طرح ایک کرنے کی وجہ بنتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل کے شو کے پہلے مہمان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، انوشکا شرما اورکترینہ کیف ہوں گے جو اپنی فلم ’زیرو‘ کی تشہیر کرنے شومیں آئیں گے تاہم شو کے آن ایئر ہونے کی تاریخ ابھی منظرعام پر نہیں آئی۔دوسری جانب گزشتہ روزہی کپل نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنی شادی کا کارڈ شیئرکرکے ایک اورخوشخبری سنائی۔ کپل اپنی گرل فرینڈ گینی چھاتراتھ کے ساتھ 12 دسمبرکو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں اوراسی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے انہوں نے تمام لوگوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔ کپل کے چاہنے والوں نے بھی انہیں ڈھیروں مبارکبادوں سے نوازتے ہوئے ان کے نئے شو اور نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…