اسلام آباد (نیوزڈ یسک )چل نہیں سکتے لیکن زندہ دلی میں کسی سے پیچھے نہیں، برازیل میں معذور افراد نے وہیل چیئر سمیت ڈانس کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔ معذور افراد بھی عام انسانوں جیسی مہارت اور صلاحیت کے حامل ہو سکتے ہیں اور یہ برازیل کے ڈانسنگ گروپ نے سچ کر دکھایا۔ چلنے پھرنے سے معذور وہیل چیئر کے محتاج افراد نے جب اسٹیج پر ہپ ہاپ، سامبا اور بریک ڈانس کے اسٹائل دکھائے تو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ برازیل میں 1999میں بننے والا یہ ڈانسنگ گروپ اب تک ایک ہزار سے زائد مقامی اور بین الاقوامی پرفارمنسز پیش کر چکا ہے۔