منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

ایسی لپ اسٹک تیار جو اب رنگ بھی بدلے

datetime 19  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خواتین کا میک اپ لپ اسٹک کے بغیر نامکمل تصور کیا جاتا ہے اور لپ اسٹک کے کلر کے انتخاب میں زیادہ ترخواتین طویل وقت لگاتی ہیں لیکن اب لپ اسٹک کے رنگ کا مسئلہ بھی حل کرلیا گیا ہے کیونکہ ایسی لپ اسٹک تیار کرلی گئی ہے جو آپ کی رنگ اور جسمانی کیفیت کے لحاظ سے رنگ بدلے گی۔برطانوی کاسمیٹک کمپنی کی جانب سے تیار کردہ اس لپ اسٹک کو ”فراگ پرنس“ کا نام دیا ہے جو اصل میں زمردی سبز رنگت کی ہے جب کہ اسے لگانے کے کچھ دیر بعد چہرے کے لحاظ سے اس کا رنگ بدل جاتا ہے۔ لپ اسٹک کو چمیلیئن (گرگٹ) کا نام دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 22 برطانوی پونڈ (3 ہزار 514 پاکستانی روپے) ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی پہلی اسمارٹ لپ اسٹک ہے جو خواتین کے انفرادی پی ایچ لیول، پڑنے والی روشنی اور نمی کے لحاظ سے ہونٹوں پر ہلکی یا گہری گلابی رنگت اختیار کرلیتی ہے جب کہ لپ اسٹک میں وٹامن ای اورمکھن کو بھی شامل کیا گیا ہے لیکن اس میں موجود ایک خصوصی کیمیکل ہی اسے دیگرلپ اسٹک سے الگ بناتا ہے یہ کیمیکل رنگت اور دیگر وجوہ کے لحاظ سے ہونٹوں پر رنگت لاتا ہے جن میں گہرا سرخ، گلابی اور دیگر شیڈزشامل ہیں۔کمپنی کے مطابق یہ منفرد لپ اسٹک ہونٹوں کو خشک بھی نہیں ہونے دیتی جب کہ برطانیہ میں اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیے:معذور افراد نے وہیل چیئر ڈانس کرکے لوگوں کو حیران کردیا

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…