دوحہ (این این آئی)قطر کو امید ہے کہ امریکا کی طرف سے مارچ 2021میں چھ ایف پندرہ جنگی جہاز اس کے حوالے کر دیے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر نے امریکا سے چھتیس جنگی جہاز خریدنے کی ایک ڈیل کی تھی، جس کی مالیت بارہ بلین ڈالر بنتی ہے۔ اعلیٰ قطری فوجی اہلکار بریگیڈئر جنرل عیسی المہانندی نے بتایا کہ پہلی کھیپ موصول ہونے کے ہر تین ماہ بعد امریکا کی طرف سے چار جنگی جہاز فراہم کیے جائیں گے۔