منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شردھا کپور کا کرن جوہر کے شو میں آنے سے انکار

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے کرن جوہر کے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ کا مہمان بننے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شردھا کی کرن کے شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ شو کا فارمیٹ ہے جہاں لوگوں سے ان کے پیشے کے بجائے ذاتی سوالات کیے جاتے ہیں اور اسی بات کے پیش نظر انہوں نے خود کرن سے مودبانہ طور پر کہا کہ وہ کسی بھی شو میں ذاتی زندگی پر بات چیت کرنے کے عمل کو مناسب نہیں سمجھتیں اس لیے وہ

شو میں شرکت کرنے کے بجائے دور رہنا ہی بہتر سمجھیں گی۔شردھا کپور کے انکار کی وجہ فرحان اختر بھی ہیں کیوں کہ کچھ ماہ قبل فرحان اختر اور شردھا کپور کے درمیان کافی قربتیں بھی دیکھنے میں آئیں تھیں۔  دوسری جانب شردھا کپور نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد میں شوٹنگ مکمل کرکے واپس آئی ہوں اور میں اس بات پر آپ سب کا شکر ادا کرنا چاہتی ہوں کہ ڈینگی سے مکمل نجات تک میرے والدین کی ہمت اور آپ سب کی دعائیں میرے ساتھ رہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…