پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

بولی وڈ میں اقربا پروری موجود ہے : پریتی زنٹا کا اعتراف

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے حال ہی میں بھارت میں جاری ’می ٹو’ مہم پر بات کرتے ہوئے جہاں اس مہم کو خواتین کے لیے اہم قرار دیا تھا۔وہیں انہوں نے خواتین سے گزارش کی تھی کہ اس مہم کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔اپنی آنے والی فلم ’بھیا جی سپر ہٹ‘ کی تشہیر کے دوران ایک شوبز ویب سائیٹ کو دیے گئے انٹرویو میں پریتی زنٹا

نے مزید کہا تھا کہ انہیں آج تک بولی وڈ میں کسی نے بھی ہراساں نہیں کیا، اس لیے ان کے پاس می ٹو کے لیے کوئی کہانی موجود نہیں۔اداکارہ نے کہا تھا کہ کاش کوئی انہیں بھی ہراساں کرتا تو وہ بھی اپنی کہانی سناتیں، اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم شروع ہوگئی تھی، تاہم بعد ازاں انہوں نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کرکے پیش کیا گیا۔تاہم اب انہوں نے بولی وڈ کے ایک اور بڑے اور اہم مسئلے پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اپنی کی مدد کرنا یا اقربا پروری موجود ہے۔پریتی زنٹا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بولی وڈ میں اقربا پروری موجود ہے، تاہم ایسا بھی نہیں ہے کہ تمام اداکار اقربا پروری کی پیدائش ہوں۔43 سالہ اداکارہ کے مطابق یہ سچ اور قدرتی معاملہ ہے کہ والدین اپنے ہی بچوں کی مدد کرتے ہیں اور بولی وڈ میں ایسے کئی افراد اور خاندان موجود ہیں، جنہوں نے اس انڈسٹری کو بنایا اور اب وہ ہی اپنے بچوں کو آگے لانے میں پیش پیش ہیں۔پریتی زنٹا نے اگرچہ اقربا پروری کو غلط نہیں کہا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں اقربا پروری کے بغیر بھی کئی ایسے اداکار موجود ہیں، جنہوں نے اپنی محنت اور سخت کام کی وجہ سے اعلیٰ مقام حاصل کیا۔اداکارہ نے شاہ رخ خان، اکشے کمار، ایشوریا رائے اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق کسی فلمی خاندان سے نہیں، تاہم آج وہ بولی وڈ کے سپر اسٹارز ہیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…