ہندو انتہا پسندوں کی دھمکی کے بعد شاہ رخ خان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

25  ‬‮نومبر‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بھارتی انتہا پسند ہندو جماعت کی جانب سے سیاہی پھینکنے کی دھمکی کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے تاریخی خطے کلنگا میں 27 نومبر سے شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہونی ہے جس میں شاہ رخ خان کو بطور مہمان شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اسی دوران کلنگا سینا نامی ہندو انتہا پسند تنظیم کی جانب سے اداکار کی اڑیسہ آمد پر ان کے چہرے پر سیاہی پھینکنے کی دھمکیاں

دی گئی ہیں۔ریاست اڑیسہ کی شدت پسند تنظیم کلنگا سینا نے شاہ رخ پر الزام عائد کیا ہے کہ 17 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’اشوکا‘ میں شاہ رخ خان نے اڑیسہ کی نہ صرف تاریخ کو مسخ کیا بلکہ ریاست کی ثقافت اور یہاں کے لوگوں کی جانب سے لڑی جانے والی کلنگا جنگ کی غلط منظر کشی بھی کی۔انتہا پسند تنظیم کے سربراہ ہیمنت رت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ریاست کے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگیں ورنہ اڑیسہ آمد پر اْن کے چہرے پر سیاہی پھینکی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…