پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

زرداری اور نوازشریف ،عمران خان کی حکومت بچا رہے ہیں ،دونوں کیا چاہتے ہیں؟حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زرداری اور نواز شریف تحریک انصاف کی حکومت گرانے کیلئے کوششیں نہیں کر رہے بلکہ ان کی حکومت بچا رہے ہیں۔ دونوں چاہتے ہیں کہ عمران خان انہیں جیل میں ڈال دیں تاکہ عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہو۔ سینئر صحافی حامد میر کا دعویٰ ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  ان  کا کہنا تھااپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ

جب نواز شریف اپوزیشن میں تھے تو وہ بہت اچھی باتیں کرتے تھے لیکن جب وہ حکومت میں آئے تو یوں لگتا تھا کہ انہیں کچھ پتا ہی نہیں لگتا۔ یہی حال پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کا تھا اور یہی عمران خان کا بھی لگ رہا ہے ، کیونکہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے وہ کافی باخبر تھے لیکن اب ان کا ملائیشیا میں یہ کہنا کہ اپوزیشن ان کی حکومت گرانا چاہتی ہے ان کی بے خبری کا پتا دیتا ہے۔انہوں نے کہا اپوزیشن کا عمران خان کی حکومت گرانے کی کوشش کی بات میرے لیے ناقابل یقین اس لیے ہے کیونکہ مجھے براہ راست پتا ہے کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت نے اپنے اہم اتحادی مولانا فضل الرحمان کو ناراض کیا ہے کیونکہ مولانا چاہتے تھے کہ اے پی سی میں سب کو اکٹھا کیا جائے ۔ جن جماعتوں کی وجہ سے تحریک انصاف کے پاس اکثریت ہے، ان کے کچھ بندے بھی انہوں نے توڑ لیے تھے ، وہ کہتے تھے کہ چٹکی بجاتے ہی ہم انہیں فارغ کردیں گے۔لیکن نہ تو نواز شریف مانے اور نہ ہی آصف زرداری مانے۔حامد میر نے کہا کہ بلوچستان میں جو کام شروع ہوا ہے، عمران خان اس کو ناکام بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کیونکہ ان کی اپنی پارٹی کے ایم پی ایز عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہیں ۔ اس لہر کو بلوچستان و مرکز میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ناکام کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…