بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ کاکروڑ پتی طالب علم

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک )سکول میں نامناسب طرز عمل پر بچوں پر پابندیاں لگانا عام بات ہے لیکن برطانیہ میں ایک طالب علم صرف اسی وجہ سے کروڑ پتی بن گیا۔2005 میں برطانیہ کے اسکول میں زیر تعلیم 16 سالہ جیک کیٹر کو موسیقی اورکمپیوٹر گیمزمیں بہت دلچسپی تھی،سکول انتظامیہ نے اس کی توجہ پڑھائی پرمبذول کرانے کے لئے سکول میں کمپیوٹر نیٹ ورک پرمختلف پاس ورڈز لگاد دیئے، جس پر اس نے اسکول کے کمپیوٹر نیٹ ورک کوہیک کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوگیا ، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ سکول کے کمپیوٹر کو ایک مرتبہ پھر استعمال کرنے لگا۔اسی دوران اس نے کمپیوٹر کی شناخت چھپانے والی ویب سائٹ کی تکنیکی خامیوں سے تنگ آکر اپنی ویب سائیٹ بنانے کا فیصلہ کیا اور ”ایچ ایم اے“ کے نام سے اپنی ویب سائٹ تیار کرلی، کچھ ہی ماہ میں وہ اپنی ویب سائٹ کے ذریعے ماہانہ 15 ہزار پاو¿نڈ تک کمانے لگا، 2009 میں اس نے تعلیم کا سلسلہ ادھورا چھوڑ کراپنا پورا وقت ویب سائٹ کو دینے کا فیصلہ کیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس ویب سائٹ کے لاکھوں صارفین ہوگئے۔عالمی سافٹ ویئر گروپ اے وی جی نےاس ویب سائٹ کو 4 کروڑ پاونڈ میں خرید لیا اس کے ساتھ ہی جیک کیٹر اس ویب سائٹ کے چیف ایگزیکٹیو کے طور پر بھی کام کرتے رہیں گے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…