اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے سے انکار کردیا ۔چین سے مالی معاونت کی تمام تفصیلات بھی شیئر نہیں کی جائینگی۔ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ بھی ناممکن ہے۔آئی ایم ایف سے حتمی مذاکرات کا آج آخری دور ہوگا، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔آئی ایم ایف کو بتا دیا گیا ہے کہ چین سے مالی معاونت کی تفصیلات شیئر نہیں کی جائینگی،ذرائع کا کہنا
ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی ،گیس کی قیمتوں اور جی ایس ٹی میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا لیکن پاکستان نے ایسا کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا۔آئی ایم ایف اگر اپنی شرائط میں نرمی کرے تو پاکستان بیل آؤٹ پیکیج لینے کیلئے تیار ہے۔واضح رہے مذاکرات 7نومبر سے جاری ہیں اورآج آخری دور ہو گاجس کے بعد آئی ایم ایف 22نومبر کو اپنی سفارشات پاکستان کے حوالے کریگا