جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

بالی ووڈ : راکھی ساونت نے اداکارہ تنوشری دتہ سے معافی مانگ لی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت نے اداکارہ تنوشری دتہ سے معافی مانگ لی۔ بالی ووڈ میں می ٹو مہم شروع کرنے والی اداکارہ تنوشری دتہ اورراکھی ساونت کے درمیان کئی روز سے لفظی گولہ باری جاری ہے۔ دونوں کے درمیان جنگ اتنی شدت اختیار کرچکی ہے کہ چند روز قبل راکھی ساونت کو ایک خاتون ریسلر نے اٹھا کر پٹخ دیاتھا اور اس کا الزام بھی راکھی نے تنوشری دتہ پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ توشری نے ریسلر کومیرے خلاف سپاری دی ہے۔ راکھی ساونت کے الزام پر تنوشری دتہ نے شدید ردعمل دیتے

ہوئے کہا تھا کہ جب تک راکھی ساونت ان سے معافی نہیں مانگ لیتیں وہ چرچ نہیں جائیں گی۔ راکھی ساونت نے تنوشری کی اس شرط کو مانتے ہوئے ان سے معافی مانگ لی ہے۔ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیوپیغام جاری کیا ہے جس میں راکھی ساونت نے کہا تنوشری دتہ میں سارے جھگڑے بھول کر تم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہوں، جو ہوگیا اسے ہمیں بھول جانا چاہیے اور نئی شروعات کرنی چاہئے، میرے لیے سب سے زیادہ اہمیت خدا کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی راکھی نے تنوشری سے تمام لڑائی جھگڑے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…