لاہور (نیوزڈیسک) ایشیاءمیں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی)کے تناسب سے ٹاپ فائیو ممالک میں پاکستان بھی شامل ہو گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق جی ڈی پی میں پہلے نمبر پر بھارت آ گیا جس کی جی ڈی پی کی شرح 7.5فیصد ہے اور 2016ءمیں اس کی جی ڈی پی کی شرح 8.1فیصد تک پہنچ جائے گی۔دوسرے نمبر پر چین کی جی ڈی پی کی شرح 6.9فیصد،تیسر ے نمبر پر فلپائن کی جی ڈی پی کی شرح 6.9فیصد،چوتھے نمبر پر ویت نام کی جی ڈی پی کی شرح 6.2فیصد رہی جبکہ پانچویں نمبر پر پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 5.7فیصد پر آ گئی ہے ۔