جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

انوشکا شرما کا مجسمہ سنگاپور کے مادام تساؤ میں سجا دیا گیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور(این این آئی)بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما یوں تو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’زیرو’ کی تشہیر اور اپنے شوہر کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ اچھا وقت گزارنے میں مصروف ہیں۔تاہم ان کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پہلی بار اداکارہ کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنادیا گیا۔

انوشکا شرما کا مجسمہ لندن اور دہلی کے بجائے سنگاپور کے مادام تساؤ میوزیم میں 19 نومبر کو رکھ دیا گیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق مادام تساؤ میوزیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انوشکا شرما کا مجسمہ ایک موبائل فون تھامے ہوئے ہوگا جو آتے جاتے افراد کے ساتھ سیلفی لیتا نظر آئے گا۔یہ پہلا موقع ہے کہ انوشکا شرما کا مجسمہ دنیا کے معروف میوزیم میں سجایا گیا ہے، علاوہ ازیں ان کے مجسمے کو سیاحوں اور مداحوں کے لیے توجہ کا مرکز بنانے کے لیے اسے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آراستہ کیا گیا ہے۔اداکارہ کی طرح ہنستا مسکراتا دیدہ زیب کپڑے پہنا ہوا انوشکا شرما کا مجسمہ اس وقت از خود سیلفی لے لیتا ہے، جب کوئی سیاح یا مداح اس کے پاس جاتا ہے۔اداکارہ کا مجسمہ اس قدر دیدہ زیب بنایا گیا ہے کہ ان میں اصل انوشکا شرما میں فرق کرنا مشکل ہے۔اپنے مجسمے کی تقریب رونمائی کے موقع پر انوشکا شرما بھی مادام تساؤ میوزیم میں موجود تھیں اور خود اپنے ہی مجسمے کے ساتھ سیلفی کھچواتی نظر آئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…