جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

’’شریف برادران سمیت آدھی ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی‘‘ چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر دھماکہ خیز حکم جاری کردیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور( آن لائن ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر عدالت عظمیٰ کا فل بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فل بینچ پانچ دسمبر کو اسلام آباد میں درخواست کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ بینچ میں میرے اور جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت پانچ جج صاحبان شامل ہوں گے۔

بینچ میں دیگر صوبوں کی نمائندگی بھی ہو گی۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عدالت کو بتایا کہ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ہمارا کیس زیرو پر آ گیا ہے، ہماری استدعا ہے کہ کیس کی دوبارہ تفتیش کے لئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیر اعلی شہباز شریف، رانا ثنا اللہ، عابد شیر علی سمیت 139 نامزد افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ خواجہ آصف، پرویز رشید، عابد شیر علی، چوہدری نثار، توقیر شاہ، اعظم سلیمان اور مشتاق سکھیرا کو بھی نوٹس جاری کیے گئے تھے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر مظاہرہ بھی کیا مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ سانحہ ماڈل ٹان کے متاثرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور شہدا ماڈل ٹاون کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹان کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر 6 اکتوبر کو ازخود نوٹس لیا تھا۔ اس سے قبل اپریل میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید خاتون کی بیٹی بسمہ نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات بھی کی تھی۔چیف جسٹس نے بسمہ امجد کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں جامعہ منہاج القرآن کے دفاتر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر بیرئیر ہٹانے کے لیے خونی آپریشن کیا گیا، جس میں خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جب کہ 90 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…