پشاور ( آن لائن)پانچ سالوں میں 64ہزار 47افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو ئے ہیں خیبر پختونخوا میں 53فیصد جبکہ ضم ہونے والے فاٹا کے اضلاع میں 1فیصد افراد ڈینگی سے متاثر ہو ئے ہیں ڈینگی وائرس کے باعث پشاور ، صوابی سمیت صوبے کے 12اضلاع کو انتہائی حساس ترین قرار دیا جا چکا ہے گزشتہ سال ڈینگی سے سب سے زیادہ اموات پشاور میں ہوئی تھی قومی ادارہ صحت کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ افراد کے تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے رپورٹ کے مطابق سال 2013سے
ستمبر 2018تک ڈینگی سے متاثرہ 64ہزار47افراد میں سے 53فیصد افراد کا تعلق خیبر پختونخوا ، 22فیصد سندھ ، 9فیصد پنجاب ، 5فیصد اسلام آباد جبکہ ایک فیصد فاٹا سے ہے ۔ اکتوبر 2017میں سے 12ہزار ، ستمبر 2013میں 8ہزار کیسز سامنے آئے ۔ اکتوبر 2015میں 4ہزار ، ستمبر 2016میں 3ہزار سے زائد افراد ڈینگی کا شکار ہو ئے ۔ اکتوبر میں اوسطاً پانچ ہزار ، ستمبر میں 4ہزار کیسز ، نومبر میں 2ہزار ، اگست میں تقریباً 1ہزار اور دسمبر میں 300کے لگ بھگ کیسز رجسٹرڈ ہو ئے۔