جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان کی فلم’’ بھارت‘‘ ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اسٹار سلمان کی فلم’’ بھارت‘‘ ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی، ہندو انتہا پسندوں نے فلم کے سیٹ پر پاکستانی پرچم لہرانے پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

جس میں کترینہ کیف اْن کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔فلم کی شوٹنگ بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں جاری ہے، جہاں ’واہگہ بارڈر‘ کی نقل تعمیر کی گئی ہے۔فلم میں ’واہگہ بارڈر‘ کے مناظر کی عکس بندی کیلئے عمارتوں پر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا جس پر ہندو انتہا پسندوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ہندو انتہا پسند تنظیموں نے ’بھارت‘ میں پاکستانی پرچم لہرانے پر ناصرف فلم کے سیٹ کو توڑنے کی دھمکی دی اور سلمان خان کے ہوٹل کا گھیراؤ کرلیا بلکہ مقدمے کے اندراج کیلئے پولیس اسٹیشن میں درخواست بھی دے دی ہے۔انتہاپسندوں کا کہنا ہے کہ بھارتی سرزمین پر کیسے کوئی پاکستان کا پرچم لہرا کرسکتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے احتجاج کے باوجود شوٹنگ جاری رکھی، اسی دوران وہ زخمی ہوگئے جس کے بعد علاج کے لئے ممبئی چلے گئے۔علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان اور کترینہ کیف کے علاوہ ڈیشا پٹانی، سنیل گروور اور جیکی شروف بھی جلوہ گر ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…