منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی آرمی چیف کے حکم پر افغانستان کے شہر جلال آباد میں کام شروع

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کی امداد سے طور خم اورافغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد کے درمیان سڑک پر دوسری لائن کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا افتتاح کے موقع پر اعلیٰ پاکستانی اورافغان حکام موجود تھے اس منصوبے پر تقریباً 73کلو میٹر سڑک سات ارب روپے خرچ ہونگے یاد رہے کہ پاکستان کی مدد سے طور خم اور جلال آباد سڑک کی ایک لائن 2006میں مکمل کی گئی تھی تاہم فنڈز کی کمی کے باعث سڑک کو دورویہ بنانے کا کام شروع نہ ہوسکا کابل پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پیر کو جلال آبا د میں سڑک پر کام کے آغاز کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ننگر ہار صوبے کے قائمقام گور نر محمد حنیف گردیوال , پبلک ورکس کے نائب وزیر نو رمینگل پاکستانی سفیر ابرار حسین اور ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد افضل بھی موجودتھے یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم کے دورہ کابل کے دور ان آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایف ڈبلیو او کو ایک ہفتے میں سڑک رویہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد افضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ منصوبے پر کام کو اپنی مدت میں پوراکرلیا جائیگا اور سڑک کا معیار بین الاقوامی ہوگا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبہ ننگر ہار کے قائمقام گور نر نے سڑک دو رویہ کر نے پرپاکستان کا شکریہ ادا کیا انہوںنے کہاکہ یہ سڑک پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے علاوہ پاکستان کو مرکزی ایشیائی ممالک کے ساتھ بھی تجارت کےلئے انتہائی اہم ہے پاکستانی سفیر ابرار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کچھ عناصر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کر نے پر تلے ہوئے ہیں انہوںنے کہاکہ یہ عناصر اپنے عزائم اس لئے ناکام ہونگے کہ دونوں ممالک کی قیادت بہتری تعلقات کی خواہاں ہے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…