ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہونیوالے شوہر نک جونز13برس سے شوگرکے مرض کا شکار

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی (آئی این پی) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہونے والے شوہر نک جونز نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 13برس سے شوگر کے مریض ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اورامریکن گلوکار نک جونز جن کی بہت جلد شادی ہورہی ہے تاہم پریانکا کے ہونے والے شوہر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

13 سال قبل انہیں ٹائپ ون شوگر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ شوگر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ نک جونز نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں اور لکھا بائیں جانب والی تصویر میری بیماری تشخیص ہونے کے چند ہفتوں بعد لی گئی تھی۔ اپنی بیماری کی تفصیلات بتاتے ہوئے نک جونز نے کہا شوگر لیول بڑھ جانے اور وزن میں خطرناک حد تک کمی ہونے کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ مجھے شوگر کی بیماری لاحق ہے جبکہ دوسری طرف بھی میں ہی ہوں خوش اورصحت مند۔ نک جونز نے بتایا کہ وہ ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لیے روزانہ ورزش کرتے ہیں، صحت بخش غذا کھاتے ہیں اور باقاعدگی سے اپنا شوگر لیول چیک کرتے ہیں، بیمار ہونے کے باوجود انہیں اپنی زندگی پر پورا کنٹرول ہے۔نک جونز نے کہا کوئی بھی آپ کو ایک خوبصورت اور بہتر زندگی گزارنے سے نہیں روک سکتا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی فیملی اور خود سے محبت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا۔ واضح رہے کہ نک جونز اور پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز 30 نومبر سے ہوگا جو 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…