اسلام آباد (نیوزڈیسک)زہریلے مضر صحت ٹماٹروںمیں سے کیا زہر ختم ہوگیا؟ پاکستان نے ایک ماہ بعد بھارت سے ٹماٹر کی درآمد دوبارہ بحال کردی۔ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت سے غیر معیاری اور مضر صحت ٹماٹر کی درآمد معطل کردی گئی تھی تاہم معیار میں بہتری کے بعد ٹماٹر کی درآمد دوباہ بحال کردی گئی، مئی کے ابتدائی 15روز کے دوران بھارت سے 17لاکھ روپے مالیت کا 3لاکھ 57ہزار کلو ٹماٹر درآمد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے ٹماٹر کی درآمد بند ہونے کے باعث رمضان میں ممکنہ قلت کے پیش نظر درآمد بحال کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔