بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ہٹلر اور نپولین اگر یوٹرن لے لیتے تو۔۔جو لیڈریوٹرن لینا نہیں جانتا اس سے بڑا بیوقوف ہی کوئی نہیں، وزیراعظم عمران خان نے یوٹرنز کے حق میں حیران کن بیان دیدیا ، سب ششدر رہ گئے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جو لیڈریوٹرن لینا نہیں جانتا اس سے بڑا بیوقوف ہی کوئی نہیں، وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات میں ایسا بیان کہ سب حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کی ہے جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لیڈریوٹرن لینا نہیں جانتا

اس سے بڑا بیوقوف ہی کوئی نہیں، لیڈر کوحالات کے مطابق یوٹرن لینا چاہئے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہٹلر اور نپولین نے یوٹرن نہ لے کر بڑی شکست کھائی جب کہ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں، جھوٹ بولاہے۔عمران خان کا سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے لیے کام جاری ہے، دبئی میں پاکستان کے 15 ارب ڈالرز کا سراغ لگایا لیا ہے، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سے معاہدہ ہوچکا ہے، معاہدوں سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں مدد ملے گی جب کہ بیرون ملک جائیداد کے انکشاف پر اپوزیشن کی تنقید بڑھ گئی۔وزیراعظم نے مزید کہاکہ احتساب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے، نیب چھوٹے مقدمات میں الجھ چکا، اس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کیس کا سامنا کرنے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نہیں بن سکتے اور شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا قوم سے مذاق ہوگا لہٰذا کسی صورت انہیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نہیں بنائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کو دہرایا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کرے گی۔چین سے پیکیج کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ دورۂ چین کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، اس بار چین کا دورہ جتنا کامیاب رہا کسی وزیراعظم کا دورہ اتنا کامیاب نہیں رہا، چین سے ہر قسم کی امداد مل رہی ہے، ہم مطمئن ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…